تھوڑے وقت کی آلودہ فضا بھی دماغ کیلیے مضرقرار

کوئنزلینڈ(نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اگر تھوڑی دیر کے لیے فضائی آلودگی میں رہا جائے تو اس سے بھی دماغی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ سے وابستہ پروفیسر اینڈریا لا نوز کہتی ہیں کہ فضائی آلودگی کام کرنے والے بالغ افراد کی دماغی صلاحیت اور ان کی عملی صلاحیت کو کم کرتی ہے۔ لیکن سب سے پرخطر بات یہ ہے کہ گندی فضا میں تھوڑی دیر تک رہنے پر بھی دماغی صلاحیت اس طرح متاثر ہوتی ہے کہ وقتی طور پر 30 سالہ شخص کی ذہنی قوت کم ہوکر 15 سال کی رہ جاتی ہے، لیکن یہ اثر تھوڑی دیر تک رہ سکتا ہے۔اس ضمن میں دماغی تربیت کے مشہور گیمز سے مدد لی گئی ہے جسے لیوموسٹی کا نام دیا گیا ہے۔ امریکی باشندوں نے یہ گیمز کھیلے اور اس کا ڈیٹا جمع کیا گیا۔ ان گیمز سے سات دماغی افعال کو نوٹ کیا گیا جن میں یادداشت، بولنے کے ذخیرہ الفاظ، توجہ، دماغی لچک، ریاضیاتی صلاحیت، رفتار اور مسائل کے حل کرنے کی صلاحیت قابلِ ذکر ہیں۔جب تجربے میں شامل رضاکاروں کو پی ایم 2.5 والے آلودہ ذرات کی حامل درمیانی شدت والی آلودگی میں رکھا گیا تو کھلاڑی کی دماغی صلاحت 6 پوائنٹس گرگئی۔ اس دماغی کھیل کے پیمانے میں کل 100 پوائنٹس ہوتے ہیں اور ٓصرف ایک فیصد افراد ہی 100 میں سے 100 کا درجہ پاچکے ہیں۔اس کا مطلب ہوا کہ اگر گیمز کی بنیاد پر دماغی صلاحیت کی بات کریں تو آلودگی سے 30 سال شخص کی فکری صلاحیت گر کر 15 برس کے بچے جیسی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایم 2.5 ذرات آلودگی کے ایسے ذرات کو کہتے ہیں جو ڈھائی مائیکرون یا اس سے بھی چھوٹے ہوتے ہیں۔ ایک مائیکرون ایک میٹر کے دس لاکھویں حصے کو کہتے ہیں۔ یہ ذرات پھیپھڑوں میں نفوذ کرجاتے ہیں اور خون کی نالیوں تک پہنچتے ہیں۔ اس طرح صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جن میں بلڈ پریشر، اعصابی، سائنس کے امراض اور امراضِ قلب سرِ فہرست ہیں۔واضح رہے کہ زندگی کے روزمرہ امور کے لئے اکتسابی افعال کا درست ہونا ضروری ہے یہ ہمیں کار چلانے سے لے کر چائے بنانے تک میں میں مدد دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پی ایم 2.5 ذرات کے دماغی اثرات پر یہ بہت اہم تحقیق ہے۔ ماہرین کے مطابق 50 سال سے کم عمر کے افراد پر اس کے اثرات معاشی اور معاشرتی طور پر بہت نقصاندہ ہوسکتے ہیں۔ دفاتر اور کام کی جگہوں پر لوگوں کی کارکردگی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔اسی طرح کئی کام ایسے ہیں جو فوری حساب کتاب اور یادداشت کی بنا پر کئے جاتے ہیں اور فضائی آلودگی اس صلاحیت کو بھی متاثرکرسکتی ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر