عمران خان نے عامر لیاقت کی ناراضگی دور کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ملاقات کرکے اُن کی ناراضگی دور کردی۔وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے اُس وقت ملاقات کی کہ جب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مایوس کُن پیغام جاری کیا تھا کہ وزیر اعظم نے متعدد قانون سازوں سے ملاقات کی ہے لیکن ان سے نہیں۔گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں مشترکہ اجلاس سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر کا رُخ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ’وزیر اعظم نے ہر ممبر سے ملاقات کی لیکن کراچی کے آئیکون کے لیے وقت نہیں۔‘ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے یہ بھی کہا کہ ’میں وہ ہی آدمی ہوں جس نے اپنے سابق سینئر ساتھی فاروق ستار کو شکست دینے کے بعد کراچی کے انتہائی اہم حلقے سے پی ٹی آئی کی نشست جیتی تھی۔‘ایم این اے نے مزید کہا کہ ’میں نے ہر بار وزیراعظم اور خاتون اوّل کا دفاع کیا ہے لیکن اُن کے پاس میرے لیے وقت نہیں ہے۔‘ تاہم کچھ دیر کے بعد عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور علی حیدر زیدی بھی موجود ہیں۔عامر لیاقت حسین نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ملاقات اک بہانا ہے، پیار کا سلسلہ پرانا ہے، ناراض ہوں مگر منا لیتے ہیں، کھو کر بھی ان ہی کو پانا ہے۔‘واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں عامر لیاقت نے حلقہ این اے 245 سے 56 ہزار 615 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ فاروق ستار دوسرے نمبر پر رہے تھے جنہوں نے 35 ہزار 247 ووٹ حاصل کیے تھے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر