کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کیلیے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمی ہے، آپریشنل ڈرلز کی مسلسل پریکٹس خطرات کے مؤثر جواب کے لیے اہم ہے۔آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں کا دورہ کیا اور کور لیول کی مشقوں کے اختتامی مرحلے کا مشاہدہ کیا۔ مشقوں کا مقصد آرمی وار گیمز کے آپریشنل تصورات کو جانچنا تھا۔ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں، مختلف دفاعی و جارحانہ ٹاسک پورے کرنا مشقوں کا مقصد تھا۔ مشقوں میں وی ٹی فور ٹینک، فضائی مدد سمیت جدید ویپن سسٹمز کا استعمال کیا گیا۔آرمی چیف نے مشقوں میں شریک دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور پروفیشنلزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے فوج میں نئے شامل کردہ چینی وی ٹی فور ٹینکوں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمی ہے، آپریشنل ڈرلز کی مسلسل پریکٹس خطرات کے مؤثر جواب کے لیے اہم ہے۔مشقوں کے علاقے میں آمد پر کور کمانڈر ون کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مشقوں پر جامع بریفنگ بھی دی گئی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر