ڈینگی شدت اختیار کر گیا، پلیٹ لیٹس کی فراہمی اور اسپرے مہم بھی بند

کراچی(نیشنل ٹائمز)ویکٹر بورن ڈیزیز نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے اعدادوشمار جاری کرنے سے انکار کردیا۔کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر رہا ہے، متاثرہ مریضوں کو پلیٹ لیٹس کی فراہمی نہیں کی جا رہی جبکہ ڈینگی وائرس میں سیروٹائپ ٹو کی تبدیلی کی تصدیق کردی گئی ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر اعلانیہ طور پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے مہم بند کردی گئی، کراچی اور سندھ کے عوام ڈینگی اور ملریا کے رحم و کرم پر ہے، کئی سالوں سے ڈینگی وائرس کا سبب بننے والے مچھروں کے خلاف کوئی مہم شروع نہیں کی جاسکی جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ویکٹر بورن ڈیزیز کو اسپرے مہم کیلیے کروڑ روپے جاری کیے جاتے ہیں، اسپرے مہم نہ ہونے کی وجہ سے ڈنگی وائرس ہر سال شدت سے حملہ آور ہورہا ہے۔موجودہ موسم میں ملریا کا مرض بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے، معلوم ہوا ہے کہ ویکٹر بورن ڈیزیز/ ڈائریکٹر جنرل ویکٹر بورن 20 گریڈ کی اسامی پر 19 گریڈ کے ڈاکٹر تیرت داس کو تعینات کررکھا ہے، بتایا جاتا ہے کہ ان کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔نمائندے نے ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیلات کیلیے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ اعدادوشمار جاری کرنے کا اختیار مجھے نہیں، گزشتہ تین سال قبل صوبائی محمکہ صحت نے نوٹیفیکشن کے ذریعے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو مفت پلیٹلیٹ کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جو غیر اعلانیہ طور پر مریضوں کیلیے بند کردیا گیا ہے۔اب متاثرہ مریضوں کو پلیٹلیٹ کے حصول کے لیے 25 سے 40 ہزار روپے ادا کرنے پڑتے ہیں اور اس کے ساتھ کم سے کم 2 سے 4 ڈونر دینے پڑتے ہیں، ریکٹر بورن ڈیزیز کے اس ظالمانہ اقدام پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر سعید خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس میں سیروٹائپ ٹو تبدیلی رونما ہوچکی ہے جیس کی وجہ سے ڈنگی وائرس میں متاثرہ مریضوں میں مختلف پیچیدگیاں سامنے آرہی ہیں۔کراچی سمیت سندھ بھر میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں، اور الرجی پیدا کرنے والے حشرت الاراض کی افزائش نسل کی وجہ سے الرجی سمیت مختلف امراض خاموشی سے جنم لے رہے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کراچی مچھروں کی افزائش نسل کی بہترین نرسری بن چکا ہے، کراچی سمیت سندھ میں موم سون کا موسم شروع ہوتے ہی ڈینگی وائرس کا سبب بننے والے ایڈیزایجپٹی مچھروں کی افزائش نسل شروع ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر