سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز کی امداد چند روز میں مل جائیگی: مشیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کا سپورٹ پیکج جلد مل جائے گا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا جب حکومت سنبھالی تو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، معاشی ماہرین نے بتایا کہ بچت نہ ہونے اور تجارتی عدم توازن کی وجہ سے معیشت پیچھے ہے۔ان کا کہنا تھا ہمیں پائیدار ترقی کی ضرورت ہے، ہمیں ایسی ترقی چاہیے جو 5 سال نہیں بلکہ 20 سال کے لیے ہو، آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہوتا ہے لیکن قوم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت اور فوڈ سپلائی چین متاثرہوئی اس لیے قیمتیں بڑھ گئیں لیکن عمران خان نے جس طرح کورونا کو ہینڈل کیا پوری دنیا نے اس کی داد دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں زراعت کو نظر انداز کیا گیا لیکن ہم نے توجہ دی اور بمپر فصلیں ہو رہی ہیں، ہم نے ریونیوبڑھانے پر زور دیا، اب پاکستان کی انڈسٹریل ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے۔شوکت ترین کا کہنا تھا پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمرہے، ہر سال 15 سے 20 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے، لاکھوں گھرانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں۔سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے سپورٹ پیکج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 3 ارب ڈالرز ہمارے اکاؤنٹس میں رکھوائیں گے، آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب سے مالی امداد مل جائے گی۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی عالمی معاملہ ہے، تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئی ہیں اور پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، دال اور گھی پر 13 کروڑ افراد کے لیے 30 فیصد رعایت کا پیکج دے رہے ہیں، 40 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب کا بلاسود قرضہ دیں گے، حکومت عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے جیسے گنجائش ہوگی اور بھی سہولتیں دیں گے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر