کراچی(نیشنل ٹائمز)امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس پرل ہاربر نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملے نے جہاز کا استقبال کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ تھا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس پرل ہاربر کا کراچی بندرگاہ کا دورہ



