ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی، ادارہ شماریات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 13.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے اور انڈے فی درجن 2 روپے 13 پیسے مہنگے ہوئے۔ 5 لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمتوں میں پانچ روپے 23 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آلو، چینی، آٹا، گھی، جلانے کی لکڑی اورمصالحہ جات بھی مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی 16روپے 95 پیسے سستی ہوئی ادارہ شماریات کے مطابق پیاز، لہسن، تازہ دودھ،دال مسور، دال مونگ اور ٹوٹا باسمتی چاول سستے ہوئے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر