آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا پاکستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ

کراچی(نیشنل ٹائمز)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہے کہ قیمتیں کم نہ کیں تواشیائے خوردونوش کی ترسیل روکنے پر مجبور ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹرز نے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان ، سندھ میں ایک ہی وقت ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کیساتھ ٹائروں کی قیمتیں بھی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ، گڈز ٹرانسپورٹ ٹیکس ،ڈیزل قیمتوں میں اضافیکی وجہ بحران کا شکار ہے۔ذرائع گڈز ٹرانسپورٹر کا کہنا تھا کہ قیمتیں کم نہ کیں تواشیائے خوردونوش کی ترسیل روکنے پر مجبور ہوں گے، پاکستان بھر میں ہڑتال کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہوگئی تھی۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر