فوجی حکومت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ، میانمار پر قابض فوج نے اپنے سفیر کو برطرف کر دی

نیویارک (اُردو پوائنٹ، تازہ اخبار، 27 فروری 2021) اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کو برطرف کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق میانمار پر قابض فوج نے اقوام متحدہ میں تعینات اپنے سفیر کو بغاوت کا الزام لگا کر برطرف کیا۔ بتایا گیا ہے کہ میانمار کے اقوام متحدہ میں تعینات سفیر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھا کہ میانمار کی فوج کے خلاف کارروائی کی جائے، اس بیان کی وجہ سے ان پر حکومت کے خلاف بغاوت کا الزام عائد کر کے میانمار پر قابض فوجی حکومت نے برطرف کر دیا۔

 

خیال رہے کہ میانمار کی فوج نے آنگ سان سوچی کو گرفتار کر کے جمہوری حکومت کا تختہ اُلٹا دیا تھا اور خود حکومت پر قبضہ جما لیا تھا۔ میانمار پر فوجی حکومت کے قبضے پر دنیا بھر سے جمہوری حکومتوں نے میانما رکی فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا اور آنگ سان سوچی کو رہا کر کے جمہوری حکومت بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکا سمیت متعدد مغربی طاقتوں کے مطالبات اور پابندیوں کی وجہ سے میانمار کی فوجی حکومت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

 

ملک بھر میں احتجاج بھی جاری ہیں اور فوج اپنے عوام کے خلاف کارروائی کرنے سے بھی نہیں کترا رہی۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کی یکم تاریخ کو میانمار کی فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا تھا۔فوج نے برسراقتدار جماعت ’نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی‘ کی رہنما آنگ سانگ سوچی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر