پاکستان ہمیشہ بامقصد مذاکرات کا حامی رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ا سلام آباد(نیوز ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بامقصد مذاکرات کا حامی رہا ہے، کرتارپور راہداری اور ابھی نندن کی رہائی پاکستانی پالیسی کا مظہر ہے، اب بھارت کو مذاکرات کیلئے مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا۔زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی قابض فورسز نے 4 کشمیریوں کو شہید کیا، بےگناہ کشمیریوں کو شوپیاں، بیج بہاڑہ اور سوپور علاقوں میں شہید کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ سال2021 میں بھارتی قابض فوج نے 14 بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین اور بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی فوری اور شفاف عالمی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت سے بات چیت کا خواہاں ہے، بات چیت سے ہی مسائل حل ہونے چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ انڈس واٹرکمیشن کےاجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد 30 مارچ کو بھارت جائےگا، انڈس واٹر کمشنر پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت ہوگی، بھارتی خارجہ سیکرٹری کا بیان دیکھا ہے، وہ نامناسب بیان ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے دو ڈیم اور مغربی دریاؤں پر منصوبوں پر تحفظات ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت 5 اگست سے پہلے مسئلہ کشمیر کو تنازعہ تسلیم کرچکا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت خود تنازعہ کو اقوام متحدہ لے کرگیا لیکن قرارداروں کو تسلیم نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر