تمباکو نوش شوگر کے مریضوں کی ٹانگیں کٹنے کی شرح بڑھ گئی

کراچی:(نیشنل ٹائمز) ذیابیطس اور تمباکو نوشی پاکستان میں سالانہ566000 افراد کی ہلاکتوں کا سبب بن رہے ہیں۔ان علتوں کے نتیجے میں سالانہ 2 لاکھ سے زائد افراد ٹانگیں کٹنے کے نتیجے میں معذور ہوجاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ماہرین طب نے نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈایبٹیز ایجوکیٹرز آف پاکستان (نیڈپ) کی سالانہ فٹ کانفرنس کے اختتامی روز خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کے صدر پروفیسر اینڈریو بولٹن کے علاوہ برطانوی ماہر ذیابیطس ڈاکٹر ڈیوڈ چینے، لبنان سے ڈاکٹر ولیم عقیقی، تنزانیہ سے ڈاکٹر جی عباس، نیڈپ کے صدر ڈاکٹر سیف الحق، ڈاکٹر زاہد میاں، پروفیسر عبدالباسط نے خطاب کیا۔ماہرین طب نے کہا کہ ذیابیطس کے نتیجے میں پاکستان میں سالانہ 4 لاکھ افراد جاں بحق ہورہے ہیں جبکہ سگریٹ نوشی اور تمباکو کے استعمال سے سالانہ ایک لاکھ 66 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں ، ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد جو سگریٹ پیتے ہیں۔ان میں ٹانگیں کٹنے کی شرح بہت زیادہ ہے اور اگر ایسے افراد دل کے دورے اور فالج سے بچ بھی جائیں تو ان میں ٹانگیں کٹنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت سے وابستہ ماہر شہزاد عالم کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک کے علما نے اب تمباکو نوشی اور اس کے استعمال کو حرام کہنا شروع کردیا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں صرف پاکستان میں ایک لاکھ 66 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کی جانب سے سگریٹ نوشی کے نتیجے میں نہ صرف دل کے دورے اور فالج بلکہ ٹانگیں کٹنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پروفیسر اینڈریو بولٹن نے کہا کہ یورپ میں ذیابیطس کے مریضوں میں پاؤں کے زخموں کی شرح محض 2 فیصد ہے جب کہ پاکستان میں پاؤں کے زخموں کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے جس کے نتیجے میں ہر سال لاکھوں افراد اپنی ٹانگیں کٹنے کی وجہ سے معذور ہوجاتے ہیں ٹیلی میڈیسن سے مریضوں کو ذیابیطس کی پیچیدگیوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت اور معذوری سے بچایا جاسکتا ہے، ڈاکٹر سیف الحق نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن پورے ملک میں 300 سے زائد ایسے کلینک قائم کرنے جا رہی ہے جہاں پر شوگر کے مریضوں کے پاؤں میں ہونے والے زخموں کا علاج کیا جاسکے گا۔پروفیسر زاہد میاں نے شوگر کے مریضوں کو مشورہ دیا کہ وہ روزانہ اپنے پیروں کا معائنہ کریں، ناخنوں کو کاٹنے کی تربیت حاصل کریں ننگے پیر چلنے سے گریز کریں جبکہ گرم پانی سے بھی اپنے پیروں کو محفوظ رکھیں تاکہ ان کے پیروں کو زخموں سے بچایا جا سکے، کانفرنس کے اختتامی سیشن میں بہترین تحقیق کرنے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر