اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم ہاؤس نے قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل پانچویں فتح پر خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری قوم کو پاکستان کرکٹ ٹیم پر فخر ہے کیوں کہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایونٹ کی اب تک ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے بابراعظم الیون کو سیمی فائنل کے لیے ’’بیسٹ آف لک‘‘ کہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ انشااللہ ٹیم کو فتح ملے گی۔
Whole nation is proud of Team #Pakistan– the only team which is still invincible in #T20WorldCup 2021.
Best of luck for Semi finals Babar 11 (@babarazam258) 🏏
Insha’Allah it’s coming home! #WeHaveWeWill#PAKvSCO pic.twitter.com/TYKcQ8gfc7
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) November 7, 2021



