گیس بحران،پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ ا

سلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک میں گیس کے ممکنہ بحران کا سے بچنے کا معاملہ ،پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے نومبر کیلئے ا یک ایل این جی کارگو 30.65ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ،رواں ماہ نومبر میں دو ایل این جی کارگوز سپلائی سے دو عالمی کمپنیوں نے معذوری ظاہر کی تھی ،یہ ایل این جی کارگوز 19سے20 نومبر اور 26سے27نومبر کو ڈلیور ہونے تھے ،ان دونوں کارگوز کیلئے پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے ہنگامی ٹینڈر جاری کیے تھے،ان ہنگامی ٹینڈرز پر ایل این جی سپلائی کیلئے 31ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئیں تھیں ،پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے26سے27نومبر کی سپلائی کیکئے 30.65ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو والا کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ،19سے20 نومبر کی ڈلیوری کیلئے ایل این جی کارگوز کے حصول کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں ،عالمی کمپنیوں کی طرف سے منسوخ کیے جانے والے دو کارگوز کی بحالی کیلئے بھی بات چیت جاری ہے ،اس سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے مہنگا ترین ایل این جی کارگو 20.29ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا تھا ۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر