خانیوال (نیشنل ٹائمز)انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈی اے پی کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ڈی اے پی کی سپلائی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ۔ڈی اے پی کی قیمت میں 400 روپے بوری کا اضافہ کے ساتھ قیمت 8000 روپے ہوگئی ۔تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں فاسفورس کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گزشتہ روز پاکستان میں بھی ڈی اے پی کھاد کے مارکیٹ میں انتہائی تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک ہی روز میں ڈی اے پی کی قیمت میں 400 روپے فی بوری کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد پرائیویٹ امپورٹرز نے ڈی اے پی کی قیمت 8000 روپے فی بوری کر دی ۔اس طرح ڈی اے پی کی موجودہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔پنجاب میں اس وقت گندم کی بجائی شروع ہو چکی ہے مگر فاسفورس کھادوں کی عدم دستیابی کے باعث گندم کی بجائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ملک میں پرائیویٹ امپورٹرز کے پاس ڈی اے پی کھاد کے سٹاک بھی انتہائی کم ہیں جس کے باعث مستقبل قریب میں ڈی اے پی کھاد کا بہت بڑا شارٹ فال آسکتا ہے ۔ڈی اے پی کھاد کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے انتہائی مہنگی ڈی اے پی کھاد پر پرائیویٹ امپورٹرز اب ذیادہ انویسٹ کرنے سے ڈر رہا ہے جبکہ کھاد کی قیمت ڈبل ہونے کے باعث ڈیلروں کے پاس بھی سٹاک نہ ہونے کے برابر ہیں ۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈی اے پی کی قیمتوں میں اضافہ ‘سپلائی نہ ہونے کے برابر رہ گئی



