وفاقی حکومت نے ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد کردہ پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کرنے کی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کی تھیں۔ اس حوالے سے پنجاب کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں اکثریتی 18 وزرا نے پابندی ختم کرنے کی حمایت کی تھی۔ سمری ملنے کے بعد وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی جس کے بعد اب وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزارت داخلہ کی سمری میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی ہے جبکہ ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر