کیا آپ اروی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

اروی جڑ کی سبزی ہے یہ ایک نشاشتہ دار جڑ ہے یہ پاکستان سمیت ایشیاء بھر میں کاشت کی جاتی ہے، یہ سبزی وٹامن سی اور نشاستہ سے بھرپور ہوتی ہے، یوں تو صرف اروی پکانے سے اس کا مزاج گرم ہوتا ہے لیکن اگر اسے گوشت کے ساتھ پکایا جائے تو اس کا مزاج معتدل ہو جاتا ہے، اسے دونوں ہی طرح سے پکانا ہمارے یہاں عام ہے۔اگر اروی کے ذائقے کی بات کی جائے تو یہ تھوڑی پھیکی اور لیس والی ہونے کی وجہ سے تھوڑی میٹھی ہوتی ہے یہ ہمارے یہاں کے لوگوں کی ایک پسندیدہ لیس دار سبزی ہے جس کے اوپر لیموں چھڑک کر کھانا پسند کیا جاتا ہے۔
• اروی کے حیرت انگیز فوائد
اگر اروی کے فوائد کی بات کی جائے تو یہ فائبر اور وٹامن سی سمیت دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے یہ آنتوں کی بیماری، بلڈ شوگر اور دل کے مسائل دور کرنے سمیت دیگر کئی بیماریوں سے دور رکھنے میں اہم مانی جاتی ہے اس کے دیگر کیا فوائد ہیں آیئے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
• غذائیت سے بھرپور
اروی میں قدرتی طور پر موجود مختلف غذائی اجزاء میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی اور ای شامل ہیں، ماہرین کے مطابق ایک کپ (132 گرام) پکی ہوئی اروی میں 187 کیلوریز ہوتی ہیں۔
• دل کی حفاظت
اروی میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ہمارے جسم کو کولیسٹرول کے مضر نتائج سے بچاتا ہے اروی میں فیٹس نہیں ہوتے جبکہ اس میں موجود وٹامن ای کی اچھی مقدار کی وجہ سے یہ دل کی صحت کے لئے بہترین ہوتی ہے۔
• اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
کیونکہ اروی زمین کے اندر دبی ہوتی ہے اور یہ ایک جڑ والی سبزی ہے اس لئے اس میں پودوں پر مبنی ایسے مرکبات ہیں جنہیں کوئسٹین کہا جاتا ہے یہ مرکبات کینسر جیسی مہلک بیماریوں سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں جبکہ اروی کے پتے اروی کے پتے، اینٹی آکسیڈینٹس، بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کو تندرستی فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔
• ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر میں مفید
اروی میں غذائیت کا خزانہ چھُپا ہے جس سے ذیابطیس کے مریض بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں، اروی کھانے کے بعد ہائی بلڈ پریشر کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے ساتھ ہی یہ بلڈ شوگر لیول کو بھی متوازن کرتی ہے اس لئے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض دونوں ہی کے لئے اروی کا استعمال صحت بخش ہے۔
• وزن کم کرنے کے لئے بہترین
اروی میں بھرپور غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے جو ہمارے پیٹ کو دیر تک بھرے رکھنے اور بھوک کا احساس نہ ہونے دینے کے لئے بہترین ہے اروی کے 100 گرام حصے میں5 اعشاریہ1 گرام فائبر ہوتا ہے اس میں کیلوریز کی کم مقدار وزن نہیں بڑھنے دیتی۔
• جلد کے لئے مفید
لیس دار ہونے کی وجہ سے اروی جسم سے خشکی دور کرنے میں مدد دیتی ہے اس کا لیس دار ہونا ہماری جلد کے لئے بہترین ہے کیونکہ یہ جھریوں اور جھائیوں سے ہماری جلد کو محفوظ رکھتی ہے۔
• مزیدار اروی بنانے کا طریقہ
مزیدار اروی بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ گھی یا تیل میں باریک لہسن، پیاز ٹماٹر، ہری مرچ، اجوائن، ڈال کر اچھی طرح بھونا جائے پھر اس میں اروی اور زرا سا پانی ڈال کر اتنا پکایا جائے کہ اروی گل جائے اور سالن تیل چھوڑ دے، بس اب اس پر لیموں چھڑکیں اور مزے سے کھائیں۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر