ساحل پر پھنسنے والے بحری جہاز نے پاکستان کو ’’خدا حافظ‘‘ کہہ دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) کراچی کے ساحل پر پھنسنے کے بعد سرکاری تحویل میں لیے جانے والا پانامہ کا بحری جہاز ہینگ ٹونگ77 پاکستان سے روانہ ہوگیا۔

جہاز کے مالک سے واجبات کی وصولی کے بعد جہاز کو ٹگ بوٹ کے ذریعے کھینچ کر لے جانے کی اجازت مل گئی، جہاز کے مالک نے جہاز کی مرمت خلیجی ریاست میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے جہاز کو ایک ٹگ بوٹ سے کھینچ کر دبئی منتقل کیا جائے گا۔

ہینگ ٹونگ جہاز 21جولائی کو انجن کی خرابی اور لنگر ٹوٹنے کی وجہ سے کراچی کے ساحل پر آکر ریت میں پھنس گیا تھا جسے نکالنے کی کئی کوششیں موسم کی خرابی اور تکنیکی مسائل کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکیں آکر کار ڈیڑھ ماہ بعد 7 ستمبر کو جہاز کو نئے اور مضبوط رسوں کی مدد سے نکالنے میں کامیابی ملی۔
جہاز کو سرکاری تحویل میں لے کر کراچی پورٹ پر لنگر انداز کردیا گیا، جہازسمندری سفر کے لیے موزوں نہ ہونے کی وجہ سے حکام نے روانگی کی اجازت نہیں دی ادھر پورٹ اتھارٹیز اور سیکیورٹی کی مد میں لگ بھگ ڈھائی کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی بھی جہاز کی روانگی میں تاخیر کا سبب بنی رہی ،آخر کار جہاز کے مالک نے شپنگ ایجنٹ بحریہ میرین سروسز کے ذریعے تمام واجبات ادا کردیے جس کے بعد کراچی پورٹ، پاکستان کسٹمز ور میرین مرکنٹائل ڈپارٹمنٹ نے جہاز کو این او سی جاری کردیا۔

جہاز کو لے جانے کے لیے دبئی سے خصوصی ٹگ ’’الوحاش‘‘ کراچی پہنچا دو روز کی تیاریوں اور منصوبہ بندی کے بعد جہاز بدھ کی صبح چھ بجے لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم تیز ہواؤں کی وجہ سے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور بدھ کی سہ پہر جہاز گہرے سمندر کی جانب روانہ کردیا گیا جہاز کو چینل تک پہنچانے میں کمپنی سی میکس کے ٹگ اور ماہرین نے بھی حصہ لیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر