وزیراعظم کا ریلیف پیکج کا اعلان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے: سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نےکہاہےکہ وزیراعظم کا ریلیف پیکج کا اعلان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےسلیم مانڈوی والا نے کہاکہ وزیراعظم نے ریلیف کی بجائے اپنی تقریر میں مزید مہنگائی کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم نے واضح کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھانی پڑیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں تو آٹا گھی اور دالوں کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں گی، مہنگائی کا ذمہ دار عالمی منڈی کو قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ آٹا، چینی، دال، گھی اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار عالمی منڈی نہیں خود وفاقی حکومت ہے، حکومت کے تین برس کے بعد اس طرح کا ریلیف پیکج کا اعلان عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتیں 130 روپے تک جا پہنچی ہیں جبکہ میں نے پیشگوئی کی تھی کہ اگر کرشنگ شروع نہ ہوئی تو چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی حکومت ہمیشہ کی طرح اس وقت تک سوتی رہے گی جب تک مارکیٹ سے چینی غائب نہیں ہو جاتی۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر