ایف آئی اے نے کارروائی کے بعد جعلسازی کے ذریعے موبائل سمز فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا

کراچی (نیشنل ٹائمز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر سرکل نے صوبہ سندھ میں کارروائی کے بعد جعل سازی کے ذریعے موبائل سمز فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر سرکل حکام کے مطابق ملزمان سمز کے نیٹ ورک تبدیل کرکے جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان نے جعلی این جی او بنائی ہوئی تھی اور سادہ لوح شہریوں کو مختلف جھانسے دے کر انگوٹھوں کے نشان حاصل کرلیتے تھے، ضلع تھرپار کر میں جعلی این جی او چلانے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سادہ لوح افراد کو مختلف اسکیموں کا جھانسہ دے کر سادہ کاغذ پر انگوٹھوں کے نشان حاصل کرتے اور بی وی ایس ڈیوائس کے ذریعے سمز کا اجرا کرتے تھے۔ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے دو مختلف ٹیلی کا م فرنچائزز پر چھاپا بھی مارا، فرنچائز اوونر اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے جعلی طریقے سے سمز فروخت کررہے تھے۔حکام کے مطابق ملزمان سموں کے نیٹ ورک تبدیل کرکے جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرتے اور رقم کماتے تھے، نیٹ ورک تبدیل کرنے کے باعث نمبر کا ڈیٹا نہیں مل پاتا جبکہ حالیہ دھرنوں میں بھی ایسی ہی سمز کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈز بنائے گئے تھے، گرفتار ملزمان کی تعداد 11 ہے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں ڈیوائسز، سمز اور دیگر چیزیں برآمد کی گئی ہیں، گروہ کا ماسٹر مائنڈ اب بھی فرار ہے۔



  تازہ ترین   
پمز اسپتال کی نرسری میں قیامت خیز آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
پمز سانحہ: وفاقی سیکریٹری صحت عہدے سے برطرف، اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم
پمز سانحہ: نواز شریف کا ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ
صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں
ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق
سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن، فضا پُر نور، ہر طرف چراغاں
عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر