تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے اور تیل کے فی کلو پیکٹ پر 33 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان برپا کردیا گیا ہے، اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے تحت برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 354 روپے والا فی کلوبرانڈڈ گھی کا پیکٹ 392 روپے میں دستیاب ہوگا، اسی طرح تیل کے فی کلو پیکٹ کی قیمت 33 روپے بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد برانڈڈ آئل کی فی کلوقیمت 355 سے بڑھا کر388 کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 کلو والے برانڈڈ گھی کے ڈبے کی قیمت میں187 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، اور پانچ کلو والے گھی کی قیمت 1795 سے بڑھا کر1982 روپے مقرر کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر