ٹی ایل پی اور سنی تحریک کا وزیراعظم سے فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور سنی تحریک نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ وزیراعظم دیکھیں کہ فواد چوہدری کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، تحریک کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری ہوش کے ناخن لیں اور اپنی زبان کو قابو میں رکھیں، امید ہے آج سربراہ تحریک لبیک رہا ہو جائیں گے۔ترجمان کالعدم ٹی ایل پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھرنا ختم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، دھرنے کے شرکا پُرعزم اور اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔ترجمان سنی تحریک نے کہا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بیان انتشار پھیلانے کے مترادف ہے، فواد چوہدری سنی تحریک کی تاریخ کو جانے بغیر بیان بازی سے گریز کریں، سنی تحریک ہمیشہ امن پسند جماعت رہی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر