مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 105 فیصد بڑھ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر) کےد وران پاکستان کا تجارتی خسارہ 105.43فیصد کیساتھ 15 ارب61کروڑ90لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا ، چار ماہ میں 9ارب44کروڑ40لاکھ ڈالر کی برآمدات جبکہ 25ارب6کروڑ30لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں ، چار ماہ میں برآمدات میں 25فیصد اور درآمدات میں 65فیصد اضافہ ہوا، روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی کی خبر کے مطابق پاکستان بیور و آف شماریات کا کہنا ہے کہ ماہ اکتوبر میں پاکستان کی برآمدات 2ارب44کروڑ80لاکھ ڈالر ہوئیں اور ماہ ستمبر کے مقابلے میں 1.58فیصد اضافہ ہوادرآمدات 6ارب33 کروڑ 40لاکھ ڈالر رہیں اور ستمبر کے مقابلے میں3.96فیصد کمی ہوئی جبکہ گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں برآمدات میں 16.52فیصد اور درآمدات میں 62.83فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ، اکتوبر 2020میں پاکستان کی برآمدات 2ارب10کروڑ10لاکھ ڈالر اور درآمدات 3ارب 89کروڑ ڈالر تھیں ، چار ماہ میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 26.86فیصد اضافہ ہوااور 6ارب4کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں ، اکتوبر میں ایک ارب 61کروڑ90لاکھ ڈالر کی ٹیکسٹائل کی برآمدات ہوئی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر