معروف کمپنی کے موبائل فون اب پاکستان میں تیار ہوں گے

کراچی(نیشنل ٹائمز)اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی شیامی اب ائیر لنک کمیونیکیشن کے اشتراک سے پاکستان میں موبائل فون بنائے گی۔مشیر تجارت عبدالرازاق دائودکے مطابق میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی شیامی ایئر لنک کمیونیکیشن کے اشتراک سے ابتدائی طور پر سالانہ اڑھائی سے تین ملین موبائل فون پاکستان میں تیار ہوں گے۔عبد الرزاق دائودکے مطابق پیداواری سہولت قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں دی جائے گی،کمپنی کی جانب سے جنوری 2022 میں پروڈکشن شروع ہوجائے گی جس سے 3 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔سیلکیٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ ایئر لنک کا زیلی ادارہ ہے جو پاکستان میں موبائل فون کی ایک بڑی ریٹیل وڈسٹری بیوٹرزکمپنی ہے جس کی حال ہی میں اسٹاک ایکس چینج میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی پی او ہوئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مینوفیکچرز کو پاکستان میں اپنے یونٹس بنانے کے حوالے سے ایک جامع پالیسی متعارف کی گئی اور اسی پالیسی کی روشنی میں پی ٹی اے نے 28 جنوری 2021 کو موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا جس کے بعد اب تک 26 کمپنیوں کو موبائل تیار کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ان کمپنیوں میں کچھ مشہور برانڈز جیسے کہ سام سنگ، نوکیا، اوپو، ٹیکنو، انفینکس، ویگوٹل، کیو موبائل وغیرہ شامل ہیں۔شیاومی کے معروف موبائل فون اور نوٹس برانڈز میں ریڈ می،پوکو،اورایم آئی پاکستان میں مقبول ہیں اس کے علاوہ کمپنی کے اسمارٹ واچ،ٹی وی اور دیگر الیکٹرانک ایسیسریزبھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ماہرین کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر دیکھ رہی ہیں اور کئی کمپنیاں پاکستان میں اپنی مصنوعات کی پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن پر توجہ دے رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر