بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپیہ39پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست پر سماعت مکمل، چیئرمین نیپرا نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپیہ39پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، چیئرمین نیپرا نے وزارت توانائی حکام کو ہدایت کی کہ ایک بار نظر ثانی کر لیں ، بجلی مہنگی کرنے سے غریبوں پر بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی وزارت توانائی کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ، نیپرا حکام کی جانب سے پوچھا گیا کہ صارفین کی ہر کیٹگری پر کتنا اثر ہوگا؟ ، جب حکومت نے 3روپے 34 پیسے کا اضافہ مانگا تھا تو سبسڈی کا فیصلہ کیوں ہوا؟۔وزارت توانائی حکام نے بتایا کہ 100سے 200 یونٹ والے صارفین کو اضافے کے اثرات سے بچانا چاہتے ہیں،کے الیکٹرک کو اب باقی ڈسکوز میں شامل کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ 200یونٹ والے صارفین تک 300 تک والے کو کیوں شامل کیا گیا؟، یہ بہتر نہیں ہوتا کہ کم از کم 300 یونٹ والے صارفین کی بچت ہو جاتی۔ وزارت توانائی حکام نے بتایا کہ حکومت کا مقصد ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جانا ہے،ہمیں مجبوراً بجلی کی قیمتیں صارفین سے ہی لینا ہیں،اگر 300 تک والے صارفین کو اس ٹیرف سے بچاتے تو باقیوں پر بوجھ پڑتا۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم نے صارفین کا تحفظ کرنا اور بحیثیت چیئر مین میرے تحفظات ہیں، غریب آدمی پر بوجھ پڑے گا وقت ہے اس پر ایک بار نظرثانی کر لیں، تمام کیٹگریز کیلئے نہیں صرف 300 والے صارفین کیلئے نظر ثانی کا کہہ رہاہوں۔وزارت توانائی حکام نے کہا کہ موجودہ سطح پر بنیادی ٹیرف 13 روپے 97 پیسے ہے،بنیادی ٹیرف اضافے کے بعد 15 روپے 36 پیسے ہوجائے گا،زرعی صارفین کو 75 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ موجودہ درخواست سے توصارفین پر ایک روپے 68 پیسے تک اضافہ جائے گا ،مجموعی طور پر ایک روپے 68 پیسے جبکہ کیٹگریز کے تحت ایک روپے 39 پیسے بنے گا، صارفین پربوجھ ڈالاجارہاہے اس لئے وہ توبولیں گے۔نیپرااعدادوشمارکاجائزہ لینے کے بعدفیصلہ جاری کریگا۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر