کوئی بھی معاملہ ہو آپ ایک ساتھ نظر نہیں آتے ٗ وزیراعظم عمران خان وفاقی وزرا اور کور کمیٹی ارکان سے خفا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور کمیٹی ارکان سے خفا خفا دکھائی دیے۔ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور کمیٹی ارکان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاملہ ہو آپ ایک ساتھ نظر نہیں آتے۔عمران خان نے کہا کہ چند ہفتوں سے وزرا اور پارٹی قیادت فرنٹ فٹ پر نظر نہیں آئی، دوران اجلاس وزیر اعظم نے وزرا کو تحریک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بات کرنے سے بھی روک دیا۔اس دوران عمران خان نے ایم کیو ایم کی مثال دے کر کہاکہ جب وہ ایم این اے تھے تو ایم کیو ایم کے 18 کے 18 ارکان یک زبان ہو کر بولتے تھے۔وزیراعظم نے اس دوران کور کمیٹی ارکان کو فواد چوہدر ی اور اعظم سواتی کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے، ق لیگ اور بی اے پی کو مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو کالعدم تنظیم کےاحتجاجی مارچ سے پیدا صورتحال اور معاہدے پر اعتماد میں لیاجائے گا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر