کراچی(نیشنل ٹائمز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی سے روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 36 پیسے کم ہوئی ہے۔ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ڈالر 171.65 روپے سے کم ہو کر 171.29 روپے تک آ گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی



