ہونڈا نے پھر موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ساڑھے 6 ہزار روپے تک اضافہ کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے ایک مرتبہ پھر موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ساڑھے 6 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 86 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 90 ہزار 900 ہو گئی ہے۔ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 4 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 93 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 97 ہزار 500 روپے جب کہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا کا سب سے مشہور ماڈل سی جی 125 کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سی جی 125 ایس ای کی قیمت 6 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی۔سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس ساڑھے 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار ہوگئی جب کہ سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 500 سے بڑھ کر 2 لاکھ 67 ہزار روپے ہو گئی ہے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر