اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں معاشی ٹیم نے بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور بڑھتی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پربریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت نےکورونا وبا سے نمٹنے کیلئے مثالی اقدامات کیے اور حکومت اشیائے خوردونوش اورپیٹرولیم کی قیمتیں کم رکھنےکیلئے اقدامات کررہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ معاشی ترقی کیلئے اہم میکرواکنامک اعشاریوں کےاستحکام پربھرپور توجہ مرکوز ہے۔وزیراعظم نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کی عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت



