نامور بزنس مین نے حکومت کو ڈالر کو لگام ڈالنے کا طریقہ بتا دیا

کراچی (نیشنل ٹائمز)بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے چیئرمین و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) زبیر موتی والا نے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی جو 175روپے کی بلند ترین سطح کو چھو کر اب بھی 170 روپے سےزائد کی سطح پر ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسٹیٹ بینک ریگولیٹر ہونے کے ناطے مداخلت کرے تاکہ ڈالر کی قدر میں اضافے کو روکا جاسکے اور کسی قسم کا موثر طریقہ کار وضع کیا جائے جس کے ذریعے پاکستانی روپے کی قدر کو اس حد تک بہتر بنایا جائے کہ ڈالر واپس 150روپے کی پچھلی سطح پر آجائے تاکہ عام آدمی پر پڑنے والے مہنگائی کے اثرات کو ذائل کیا جاسکے۔دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) جو ڈالر کی اونچی قدر کا فائدہ اٹھا رہا ہے اسے بھی ہدایت کی جائے کہ وہ یا تو ٹیکس اور ڈیوٹیز کو کم کرے یا پھر جون2021 میں جب بجٹ کا اعلان کیا گیا تھا تو اس وقت کی ڈالر کی قیمت تقریباً150روپے کے آس پاس تھی تو اُسی حساب سے ٹیکس اور ڈیوٹیز وصول کی جانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریحان حنیف کی سربراہی میں آل پاکستان موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ایم ایس پی آئی ڈی اے) کے وفد کے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین بی ایم جی انجم نثار، صدر کے سی سی آئی محمد ادریس، سینئر نائب صدر عبدالرحمان نقی، نائب صدر قاضی زاہد حسین، سرپرست اعلیٰ اے پی ایم ایس پی آئی ڈی اے فیصل خلیل، سابق صدور کے سی سی آئی مجید عزیز، ہارون اگر، عبداللہ ذکی، افتخار وہرہ، یونس محمد بشیر، شمیم احمد فرپو، شارق وہرہ و دیگر بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر