یکم نومبر سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا ہے۔ اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت 11.53 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ حکومت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے۔اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کر دیں اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرلیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11.53 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی ۔ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے عوام کو 15 روز کا ریلیف تو مل گیا ہے لیکن آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ہر صورت ہوگیا کیونکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب روپے کی بے قدری جاری اور معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ماہ کے اندر 15 روپے سے 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی بڑی وجہ حالیہ ٹی ایل پی کی جانب سے اسلام کی جانب مارچ ہے جبکہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا جس میں ہر چھوٹے بڑے شہر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے اور دوسری جانب پی ڈی ایم کی جانب سے بھی احتجاج متوقع ہے ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر