تمام نوٹسز رائیگاں،مہنگائی کی شرح میں اضافے کا تسلسل جاری،25 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی (نیشنل ٹائمز)مہنگائی کی شرح میں اضافے کا تسلسل جاری گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی، کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی 15.01 فیصد تک ہوگئی، ایک ہفتے میں 25 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 4 اشیاکی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ،قیمت 2411.77 روپے ہوگئی، چینی کی فی کلوقیمت میں 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا، چینی کی فی کلو قیمت 104 روپے 52 پیسے ہوگئی، انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگے ہوئے، ایک درجن انڈے کی قیمت 175 روپے 78 پیسے ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل میں 19 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا، 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت 1800 روپے سے تجاوز کرگئی، ڈھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں بھی 7 روپے 4 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول 67 پیسے فی کلو،مٹن 6 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگاہوا،بیف کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی کلو اضافہ ہوا،دال مسور،دال چنا، آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں کمی ہوئی۔حالیہ ہفتے چار اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیاز2 روپے 74 پیسے فی کلو، کیلے 2 روپے 31 پیسے فی درجن سستے ہوئے ،دال مونگ ایک روپے 30 پیسے فی کلو، لہسن ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر