چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں چینی کی قیمت پہلی بار 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ملک میں چینی کی قیمت تقریباً 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شہری سرکاری ریٹیل قیمت سے 30 روپے 25 پیسے کلو تک مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ریٹیل قیمت 89.75 اور چینی 120 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔ ملک میں چینی 90 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ۔ مہنگائی کی شرح میں اضافے کا تسلسل جاری گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی، کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی 15.01 فیصد تک ہوگئی، ایک ہفتے میں 25 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 4 اشیاکی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ،قیمت 2411.77 روپے ہوگئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا، چینی کی فی کلو قیمت 104 روپے 52 پیسے ہوگئی، انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگے ہوئے، ایک درجن انڈے کی قیمت 175 روپے 78 پیسے ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل میں 19 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا، 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت 1800 روپے سے تجاوز کرگئی، ڈھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں بھی 7 روپے 4 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول 67 پیسے فی کلو،مٹن 6 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگاہوا،بیف کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی کلو اضافہ ہوا،دال مسور،دال چنا، آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں کمی ہوئی۔حالیہ ہفتے چار اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیاز2 روپے 74 پیسے فی کلو، کیلے 2 روپے 31 پیسے فی درجن سستے ہوئے ،دال مونگ ایک روپے 30 پیسے فی کلو، لہسن ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر