مریم نواز کے گرد گھیرا مزید تنگ، نیب نے ایک اور کیس میں طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو ایک اور کیس میں طلب کرلیا ہے۔نیب نے ن لیگی رہنما کو26 مارچ کو پیش ہونے کا کہا ہے۔ مریم نواز کو 1500 کنال اراضی کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کیس میں طلب کیا گیا۔نیب نے گزشتہ روز مریم نواز کو چودھری شوگر مل کیس میں26مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ نیب لاہور نے ہدایت کی ہے کہ مریم نواز تمام مطلوبہ ریکارڈ ہمراہ لائیں۔اطلاعات ہیں کہ مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں۔ نئے شواہد کی روشنی میں مریم نواز سے تحقیقات کرنی ہیں۔مریم نواز سے 2008 میں 1 کروڑ 15 لاکھ 27 ہزار شئیرز منتقلی سے متعلق تفصیلات طلب گئی ہیں۔ نیب نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ بتایا جائے ایک کروڑ 15 لاکھ شیئرز خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئی؟ن لیگی رہنما کو 3غیر ملکی شخصیات کے ساتھ معاہدوں کی اصل دستاویزات ہمراہ لانے کا بھی کہا گیا ہے۔ نیب نے کہا ہے کہ دوران ریمانڈ آپ غیر ملکی افراد سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں تھیں۔نیب نوٹس کے مطابق مریم نواز 23اور31جولائی2019کوبھی شیئرز کی خرید وفروخت سے متعلق جواب نہیں دے سکیں۔نیب نے مذکورہ کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے بھی لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری کا مؤقف ہے کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ الزامات میں ضمانت پر رہا ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہی ہیں۔نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز نے نیب نوٹس کے باوجود ریکارڈ فراہم نہیں کیا، لہذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مریم نواز ضمانت پر رہائی کے بعد مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف بیانات دے رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع
کوہاٹ: پولیس لائن مسجد دھماکے کے مزید 2 زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے
روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
اسلام آباد بند کرنے کی کوشش ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر