عالمی بینک نے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی بینک نے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کردیا۔ عالمی بینک کے مطابق درآمدات میں برآمدات کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہوا، پاکستان کو نجی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا۔عالمی بینک نے کہاکہ برآمدات میں اضافہ کیلئے طویل المدتی ٹیرف ریشنلائزیشن کی ضرورت ہے، عالمی بینک نے کہاکہ مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت بحالی ہوئی، کورونا کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے ذریعے وباء کے اثرات کو کم کیا گیا۔عالمی بینک نے کہاکہ سال 2021 میں پاکستان کی شرح نمو 3.5 فیصد رہی، سال 2020 میں کورونا وباء کے باعث شرح نمو 0.5 فیصد تک سکڑ گئی تھی، سال 2021 میں مالیاتی خسارہ 7.3 فیصد تک بہتر ہوا۔

 



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر