ڈارک نیٹ پر غیر قانونی تجارت کئی ممالک میں چھاپے، گرفتاریاں

دی ہیگ(نیشنل ٹائمز)دنیا کے کئی ممالک میں غیر قانونی آن لائن تجارت کے خلاف پولیس کی طرف سے وسیع تر اور مربوط کارروئی کی گئی ہے۔ اس دوران یوروپول کی قیادت میں ڈارک نیٹ پر تجارت کے الزام میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ سے سے ملنے والی رپورٹس میں بتایاگیاکہ جن 150 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ، ان میں کئی بہت اہم افراد بھی شامل ہیں اور وہ سب کے سب انٹرنیٹ کی خفیہ ویب سائٹس پر ہتھیاروں اور منشیات سمیت غیرقانونی اشیاکی فروخت میں ملوث تھے۔یورپی پولیس کے ادارے یوروپول نے بتایا کہ بیک وقت کئی ممالک میں بڑے مربوط انداز میں مکمل کیے گئے اس آپریشن کو ‘ڈارک ہنٹر کا نام دیا گیا تھا، جو ڈارک ویب کے خلاف آج تک کیا جانے والا سب سے بڑا آپریشن تھا۔اس آپریشن کے دوران مختلف ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے مجموعی طور پر نقدی اور کرپٹو کرنسیوں کی صورت میں تقریبا 27 ملین یورو کی رقوم بھی برآمد کر لیں۔ اس کے علاوہ ان ملزمان کے قبضے سے بہت سی منشیات اور درجنوں ہتھیار بھی برآمد کر لیے گئے۔دی ہیگ میں قائم یوروپول نے بتایا کہ یہ آپریشن آسٹریلیا، بلغاریہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکا میں کیا گیا۔اس دوران صرف امریکا سے ہی حکام نے 65 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ جرمنی سے 47 اور برطانیہ سے بھی 24 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔یوروپول نے اپنے بیان میں کہاکہ ان 150 گرفتار شدگان میں کئی ایسے بڑے ملزم بھی شامل ہیں، جنہیں ہائی ویلیو ٹارگٹ سمجھا جاتا تھا۔ ان ملزمان کے قبضے سے بڑی رقوم اور ڈیجیٹل کرنسیوں کے علاوہ 45 گنیں اور 234 کلو گرام منشیات بھی برآمد کر لی گئیں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر