سعودی امداد کے بعد عمران خان کے پرانے ٹوئٹس وائرل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں سعودی عرب سے امداد ملنے کے بعد سعودی شہزادے محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا تھا۔اس صورتحال میں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے 2012 میں اسی امداد سے متعلق بیانات زیرگردش ہیں۔18 مئی 2012 میں عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ غیر ملکی امداد کسی بھی قوم کے لیے ایک لعنت سے کم نہیں، پی ٹی آئی پاکستان کو غیر ملکی امداد پر انحصار سے روکے گی۔20 ستمبر 2014 میں عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب اور امریکا کے پاس امداد کیلئے جانا شرمناک ہے۔اب اکتوبر 2021 میں جب عمران خان پاکستان کے موجودہ وزیراعظم ہیں تو انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا بشمول اب جب دنیا کو اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 2018 میں سعودی عرب نے غیر ملکی کرنسی کی مد میں 3 ارب ڈالر اور تیل کی درآمدات کے لیے مؤخر ادائیگیوں میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر دیے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر