پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 20سال پرانے ٹریڈنگ سسٹم کا خاتمہ ، اوقات کار بھی تبدیل

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں (آج)پیر سے نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نفاذ ہو گا، اس سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں 20سال پرانے ٹریڈنگ سسٹم سے کام چلایا جارہا تھا ، نئے ٹریڈنگ سسٹم سے ٹریڈنگ میں تیزی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔انتظامیہ نے نئے ٹریڈنگ سسٹم سے متعلق بروکیج ہائوسز کو قبل از وقت آگاہ کردیا ہے ، نئے ٹریڈنگ سسٹم نفاذکے ساتھ مارکیٹ کی اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں جس کا نفاذ آج 25اکتوبر سے ہوگا۔ ترجمان اسٹاک ایکس چینج کا کہنا ہےکہ پیر سے جمعرات اسٹاک مارکیٹ کا آغاز صبح 9:30 اور اختتام شام 4 بجے ہوگا۔جمعہ کوکاروبار کا پہلا سیشن صبح 9:15 سے دوپہر 12 بجے تک اور کاروبار کا دوسرا سیشن دوپہر 2:30سے شام 5بجے تک ہوگا۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر