اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاندار فتح پر مبارک باد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
CJCSC & Services Chiefs congratulate Pakistan Cricket Team for historic win against India in ICC T20 World Cup.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 24, 2021
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مبارک باد دی ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے۔



