حکومت پاکستان کا نئی افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر قبول نہ کرنے کا اعلان

دبئی(نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر قبول نہیں کریں گے۔پڑوسی ممالک سے ملکر نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنیکا فیصلہ کریں گے۔ پاکستان افغانستان میں استحکام چاہتا ہے۔ افغانستان میں امن پیدا نہ ہوا تو پاکستان کیلئے مسائل پید ا ہوں گے۔ ڈالر اوپر جانے کی وجہ ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ ہے۔ کورونا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مہنگائی ہوئی، نریندر مودی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہورہے ہیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اشرف غنی کے علاوہ سب کو پتہ تھا کہ وہ جانے والے ہیں، پاکستان کی افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری ہیں ڈالر اوپر جانے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ڈالر افغانستان میں سمگل ہو ر ہا ہے پاکستان افغانستان میں استحکام چاہتا ہے مہنگائی ہر جگہ ہو تی ہے کوروناوباء کے باعث دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے خطے کے تمام ممالک کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ، ہماری حکومت نے بہتر انداز سے کورونا کو ہینڈل کیا جبکہ مودی حکومت نے جس طرح کورونا کو ڈیل کیا پوری دنیا نے تنقید کی۔فغانستان کی صورتحال کا اثر براہ راست پا کستان پر ہو تا ہے طالبا ن سے بات کر رہے کہ وہ باقی گروپس کو حکومت میں شامل کریں ۔ افغانستان کی موجودہ حکومت کو سپورٹ کر رہے لیکن نئی افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر قبول نہیں کریں گے پڑوسی ممالک سے ملکر نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنیکا فیصلہ کریں گے افغانستان کا70فیصد بجٹ فارن ایڈ پر ہے، بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیجا ۔اگر افغانستان میں امن پیدا نہ ہوا تو پاکستان کیلئے مسائل پید ا ہوں گے ۔ ہمارے پاس 2023تک ٹیکسٹائل کے آرڈر ہیں ٹیکسٹائل کی صنعت کو فروغ حا صل ہو رہا ہے کو رونا کے باعث پاکستان سمیت دنیا کی 5بڑی معشیتوں کو دھچکا لگا ، تعمیراتی شعبے میں 600ارب کی سرمایہ کاری ہوئی اور بے شمار نوکریوں کے مواقع پید ا ہو ئے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت تما م پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں امید ہے پاکستان آج کا میچ جیتے گا ٹیم میں ٹیلینٹ ہے کشمیریوں کو آزادی ملے گی تو پاکستان اور بھارت کو فائدہ ہوگا نریند مودی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔ مودی نے اپنے ملک بھارت میں ہر جگہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو کوئی چیز جوڑتی ہے تو وہ ایک کرکٹ ہے کرکٹ اتحاد کی علامت ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہمارے دل دھڑک رہے ہیں، اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے لیے تیار ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے لیے حوصلے بلند ہیں، گیم آن ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر