مہنگائی کے ستائے عوام پر “بجلی بم” گرانے کی تیاریاںصارفین کیلئے بری خبر!!بجلی قیمت میں کتنے روپے فی یونٹ اضافہ ہونیوالا ہے ؟ حالات سے ستائے شہریوں کیلئے نئی پریشانی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) روز بروز بڑھتی مہنگائی کے باعث اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں، ایسے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے عوام پر “ایٹم بم” گرانے کی تیاری شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مالی سال میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی ہے، جس میں صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 91ارب 36کروڑ وصول کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جولائی 2020سے ستمبر تک 44ارب 70کروڑ اور اکتوبر 2020سے دسمبر تک 46ارب 65کروڑ وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔حیران کن طور پر درخواست میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پاور پلانٹس کے مرمت کےلیے5ارب 18کروڑ بھی صارفین کے کھاتے میں ڈالنے کی درخواست کی ہے یہی نہیں لائن لاسز اور بجلی چوری کے9 ارب 28 کروڑ بھی صارفین سے وصول کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔دونوں سہ ماہی کےلیے70ارب روپے کپیسٹی ادائیگی کا بوجھ بھی صارفین پرڈالاجائےگا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا 30مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی، منظوری کے بعد صارفین پر ایک روپے پچاس پیسے فی یونٹ کااضافی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر