پی ٹی اے کا جی ٹی روڈ اور انڈس ہائی وے پر موبائل کوالٹی آف سروس سروے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل کوریج،سروس کی دستیابی اور اس کے معیار کے حوالے سے موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے 22 سے 24 فروری 2021 ء تک جی ٹی روڈ (لاہور سے پشاور) اور انڈس ہائی وے (پشاور سے کراچی) کا کوالٹی آف سروس (کیو ایس) سروے کیا گیا۔ سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ پوری جی ٹی روڈ پرتھری جی سروسز کی کوریج اچھی ہے جبکہ انڈس ہائی وے پر تھری جی سروسز کی کوریج مناسب ہے تاہم فور جی کوریج غیر متوازی ہے۔ مجموعی طور پردونوں شاہراہوں پر آواز، ایس ایم ایس اور ڈیٹا سروسز کی دستیابی تسلی بخش ہے۔ تاہم، جی ٹی روڈ (لاہور سے پشاور) اور انڈس ہائی وے (پشاور سے کراچی تک) پر تمام سی ایم اوز کے وائس اور ایس ایم ایس، کیواو ایس پیرامیٹرز میں کچھ بے ضابطگییاں دیکھنے میں آئیں۔ جی ٹی روڈ پر تھری جی اور فور جی سگنل اور صارف ڈیٹا تھروپٹ معیار کے مطابق پائے گئے۔ انڈس ہائی وے پرتھری جی سگنل سی ایم اوز کے لائسنس کے معیار کے مطابق جبکہ فور جی سگنلز لائسنس کے طے کردہ معیار سے کم پائے گئے۔اس حوالے سے سی ایم اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی اے کے نشاندہی کردہ مسائل کی اصلاح کریں، موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ”کی پرفارمنس انڈیکیٹر “ لائسنس کے معیار کے مطابق بہتر بنائے جا سکیں اور مذکورہ بالا شاہراؤں پر اضافی وسائل / سائٹس کے لئے بھی منصوبے بنائے جا سکیں۔ واضح رہے کہ لائسنس یا فتگان کی جانب سے ہدایات پر تعمیل کے بعد سروے دوبارہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر