یورپ میں بھی توانائی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

برسلز(نیشنل ٹائمز) یورپ میں توانائی کی آسمان پر جاتی قیمتوں کا مسئلہ آج سے شروع ہونے والے یورپین کونسل کے دوروزہ اجلاس میں اہم ایجنڈا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپین کمشنر برائے توانائی کادری سمسن اس حوالے سے اپنی رپورٹ اور ممبر ریاستوں کو اس سے نمٹنے کے طریقوں پر مشتمل ’ٹول باکس‘ تجویز کریں گے جبکہ 26 اکتوبر کو یورپین انرجی منسٹرز کے اجلاس میں بھی یہی اہم موضوع ہوگا۔ واضع رہے کہ یورپ بھی ساری دنیا کی طرح اس وقت توانائی کی قیمتوں میں ریکارڈ توڑ اضافے سے لڑ رہا ہے کیونکہ یورپ میں یہیوقت وبائی مرض کوویڈ-19 کے بعد معاشی بحالی کا بھی ہے لیکن توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے اس بحران کے باعث لوگوں کی گھریلو آمدنی پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔اس وقت یورپ میں گیس کی قیمتوں میں اس سال جنوری سے لے کر ستمبر تک 360 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔اس کے ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔اس صورتحال میں یورپین کمیشن ایسے اقدامات تجویز کر رہا ہے جس کے ذریعے توانائی کمپنیوں پر بھی بوجھ نہ پڑے اور صارفین کی مدد بھی ممکن ہو سکے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر