عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے: وزیراعلیٰ محمود خان

پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ جب حکومت ملی اس وقت خیبر پختونخوا چھوٹا صوبہ تھا، تاہم فاٹا کے ضم ہونے کے بعد اب یہ بڑا صوبہ بن چکا ہے۔ محمود خان نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں وبا کی تیسری لہر چل رہی ہے، اس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو 3 منصوبے میرے حصے میں آئے۔ بی آر ٹی میرے گلے میں ہڈی کی طرح اٹک گئی تھی۔ سب سے پہلے بی آر ٹی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی اور کامیاب ہوئے۔ صوبے کے عوام اب بی آر ٹی میں روزانہ سفر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرا پراجیکٹ راشاکئی کا ملا جس پر کام جاری ہے۔ یہ منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے، وزیراعظم اگلے ہفتے افتتاح کریں گے۔ راشاکئی منصوبہ منظور کرا کے اس کی تکمیل کرانے کا سہرا بھی پی ٹی آئی کے سر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سوات ایکسپریس کے فیز ٹو کی جانب جا رہے ہیں جو مزید بہتر ہوگا۔ لوئر دیر میں بھی سڑکوں کے جال بچھانے جا رہے ہیں۔ نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکنامک زون کا افتتاح کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ صوبے کے دوسرے بڑے شہروں میں بہت جلد اکنامک زون بنائے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
آپریشن شعبان 2، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر