عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، وزیر صحت سندھ کی اپیل

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے، عوام سے اپیل ہے وہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں ہیلتھ کیئر ورکرز اورمعمر افراد کی ویکسین کی جا رہی ہے۔ صوبے میں جتنے لوگوں کی ویکسی نیشن ہوئی، انہیں کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوئے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سندھ میں جس شہر اور علاقے میں کورونا کیسز بڑھیں گے وہاں لاک ڈاؤن کریں گے۔ شادی ہالز،انڈور یا آؤٹ ڈور گیمز اور سینما ہالز کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد دوسرے صوبوں کی نسبت بہت کم ہے۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور معمر افراد کی ویکسی نیشن جاری ہے۔ بہت جلد ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا بھی سندھ بھر میں آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگ جب بھی گھروں سے باہر جائیں ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے سب سے آسان حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر