آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،آرمی چیف کو اندرونی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل باجوہ کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے کیا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کورونا کی روک تھام کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو اندرونی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے آئی ایس آئی کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پہلے بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور آج بھی ملاقات ہوئی ہے، سارے معاملات طے ہو چکے ہیں۔‘اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا دورہ کیا۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا نے کورونا کی تازہ ترین صورتحال، بیماری کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات، ویکسین لگوانے کی حکمت عملی کے حوالے سے بریف کیا۔ وزیر اعظم نے کورونا کی وبا کے دوران این سی اور سی اور تمام صوبوں کی جانب سے مربوط ردعمل اور لوگوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کو سراہا۔وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم اور درکار این پی آئیز پر عمل درآمد تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔بعد ازاں وزیر اعظم نے لیفٹننٹ جنرل حمود الزمان خان کو ان کی ریٹائرمنٹ پر این سی اور سی کا یادگار ان کے بطور نیشنل کوارڈینیٹر این سی او سی خدمات پر پیش کی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر