سارے معاملات حل ہو چکے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی اہم ملاقات سے متعلق بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، سارے معاملات حل ہو چکے ہیں،اپوزیشن کی بنیادی طور پر کوئی سیاسی سوچ نہیں،اپوزیشن کرپشن مقدمات ختم کرانے کیلئے ڈیل چاہتی ہے، اپوزیشن کی دکان پہلے چلی نہ اب چلے گی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونگی تو ہمارے ہاں بھی کم ہوجائینگی،پورا ملک سبسڈی پر نہیں چلایا جاسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ حکومت رواں عشرے کو رحمت للعالمین ؐ کے نام سے منسوب کرچکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سارے معاملات حل ہوچکے ہیں،اپوزیشن کا کام ہی نقطہ چینی کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آج آٹے اور چینی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،گنے کی بمپر کراپ ہونے جارہی ہے،مستقبل میں چینی کی قیمتیں مزید کم ہونگی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ صرف سندھ میں آٹے کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن کی بنیادی طور پر کوئی سیاسی سوچ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کرپشن مقدمات ختم کرانے کیلئے ڈیل چاہتی ہے،اپوزیشن کی دکان پہلے چلی نہ اب چلے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے،مولانا کو مشورہ ہے کہ وہ لوگوں کے جلسوں کیلئے رینٹ کا کام شروع کردیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پورا ملک سبسڈی پر نہیں چلایا جاسکتا،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونگی تو ہمارے ہاں بھی کم ہوجائینگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ احتجاج کرنیوالوں سے پوچھیں کہ رواں سال 12ارب ڈالر کے قرضے کہاں سے واپس کریں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر