بجلی پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

نیویارک (نیشنل ٹائمز)بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان سمجھوتہ نہ ہو سکا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت پر مفاہمت نہ ہو سکی اور عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے۔دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین دورہ امریکا کے دوسرے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے ہیں، اس دورے میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی ان کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ شوکت ترین کی وزیر خزانہ کی حیثیتسے مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر بنائے جانے کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں۔ حکومت نے گزشتہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر