بانجھ پن، جگر اور معدے کا ورم دور کرے ۔۔ جانیئے مکو کا استعمال آپ کی زندگی میں کون سی حیرت انگیز تبدیلیاں لا سکتا ہے؟

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز)گھریلو علاج میں کئی قسم کی جڑی بوٹیاں استعمال کی جاتی ہیں جو بہت ہی نایاب اور فائدے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں ہم بات کر رہے ہیں مکو کے بارے میں، مکو کو زیادہ تر ادوایت میں استعمال کیا جاتا ہے یہ سبزی کم اور بوٹی زیادہ ہے، یہ خودرو ہوتی ہے، اسے اکثر لوگ بطور ترکاری بھی استعمال کرتے ہیں اور اکثر اس کا پانی پیتے ہیں مگر مکو زیادہ تر ادویات میں ہی استعمال کی جاتی ہے۔• مکو کی غذائیت اور تاثی کچے مکو کا ذائقہ تلخ لیکن پکے ہوئے مکو کا ذائقہ کا شیریں ہوتا ہے، مکو قدرتی اجزاء سے لیس ہوتا ہے اس میں وٹامن اے، ای، اور سی کے علاوہ نمکیات، کیلشیم، فاسفورس اور وافر مقدار میں فولاد شامل ہوتے ہیں مکو کا مزاج سرد اور خشک ہوتا ہے، عام طور پر مکو برسات کے موسم میں اُگتا ہے، اس کا پانی بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے لوگ کئی قسم کے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرتے ہیں۔• مکو کے فوائد……مکو کے فوائد اس قدر حیرت انگیز ہیں کہ اگر سب لوگ اس کے فوائد سے واقف ہو جائیں تو کبھی اس کا استعمال نہ چھوڑیں آج ہم آپ کو مکو کے چند حیرت انگیز فوائد بتائیں گے تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔• سوزش اور ورم دور کرنے کے لئے مفید,,,,,,,مکو کا پانی استعمال کرنے سے جسم میں کی اندرونی بیرونی ہر قسم کی سوجن سے نجات ملتی ہے، جگر کے ورم، معدے کے ورم میں مکو کے پتوں کا پانی اُبال کر انہیں چھان کر یہ پانی پلانا بہت حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے۔• پیشاب آور………………………یہ بوٹی پیشاب آور ہے جبکہ حرارت اور پیاس کو تسکین دیتی ہے اور یو آئی ٹی میں اس کا استعمال بےحد مفید ہے۔• رحم کا ورم دور کرےاس کے استعمال سے عورت کی رحم میں موجود ورم بھی ختم کیا جا سکتا ہے اور زچگی کے مسائل بھی دور ہوتے ہیں اس کے لئے اس کے پتوں کے نیم گرم پانی میں کپڑا بھگو کر پیٹ کے نچلے حصے پر لگائیں اور مکو کا پانی بھی عورت کو پلائیں۔• پیٹ کے کیڑے دور کرنے کے لئے مفید….پیٹ کے کیڑے دور کرنے کے لئے مکو کا پانی بہت مفید ہے، جگر اور احشا کے ورم میں آبِ مکو سبز، آبِ کاسنی سبز ملا کر پلایا جاتا ہے، مکو کی جڑ کا جوشاندہ اگر گُڑ ملا کر استعمال کیا جائے تو نیند لاتا ہے اس کے استعمال سے بےچینی اور نیند کی کمی پوری ہوتی ہے• مکو کی ترکاری…اسے صرف بیماری کی حالت میں ہی استعمال کیا جائے اور پکاتے وقت گھی، گرم مصالحہ ادرک وغیرہ ڈال کر پکائیں اور مناسب حد تک کھائیں• وزن کم کرنے کے لئے بہتریمکو کے پانی کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ یہ پانی پینے سے جہاں جسم کے اندرونی اور بیرونی اعضاء کا ورم اور سوجن اُترتی ہے وہیں وزن بھی کم ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر