میرے سوشل میڈیا چھوڑنے پر اپنی تھیوریز نہ لگائیں: عامر خان کا صحافی کو جواب

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا چھوڑے سے متعلق سوال پر صحافی کو کرارا جواب دے دیا۔عامر خان نے اپنی 56ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب سوشل میڈیا چھوڑ رہے ہیں جس کے بعد اُن کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ آخر کیوں اداکار نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا۔انہی تشویش میں مبتلا مداحوں کو جواب دیتے ہوئے عامر خان کا ایک ویڈیو پیغام منظر عام پر آیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی نے عامر خان سے کہا آپ کے سوشل میڈیا چھوڑنے پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں جس پر عامر خان نے کہا کہ ’میرے سوشل میڈیا چھوڑنے پر آپ لوگ اپنی تھیوریز نہ لگائیں‘۔عامر خان نے کہا کہ ’میں ویسے بھی سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتا، میں نے سوچا کہ جب کوئی پوسٹ ہی نہیں کرتا ہوں تو کیوں نہ اس کا مکمل استعمال ہی چھوڑ دوں۔‘بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’میں کہیں نہیں جارہا بلکہ یہیں ہوں، سوشل میڈیا سے پہلے بھی صحافیوں کے ذریعے ہی اپنی بات مداحوں تک پہنچاتا تھا، اب بھی ایسا ہی کروں گا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’اب میڈیا کا کردار بڑھ گیا ہے کیونکہ میں میڈیا کے ذریعے ہی اپنے مداحوں سے بات کروں گا۔‘عامر خان نے صحافی سے مزید کہا کہ ’آپ کو تو خوش ہونا چاہیے اور مجھے میڈیا پر پورا بھروسہ ہے۔‘خیال رہے کہ عامر خان کے ٹوئٹر پر 26 ملین سے زائد فالوورز ہیں جب کہ انسٹاگرام پر بھی ان کے 36 لاکھ فالوورز ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر