صدر آصف علی زرداری کا سانحہ 18 اکتوبر کے شہداء کو خراج عقیدت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سانحہ 18 اکتوبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے جانثاروں اورجیالوں کی جانوں کے نذرانہ سے جمہوریت کا سورج طلوع ہوا ۔ میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شدت پسندوں اور وطن دشمنوں سے جنگ تھی اور شہید محترمہ عوام کا استحصال کرنے والوں سے مزاحمت کا نام ہے ۔آصف زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے زندگی بھر 1973 کے آئین کی بحالی ، بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے خوابوں کی تعبیر ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کچلے ہوئے طبقات کی نمائندہ اور وکیل ہے پیپلزپارٹی طبقاتی ناانصافیوں کے خلاف جنگ لڑتی رہے گی ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر